امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا۔
امریکی اخبارنیوریاک ٹائمزکی جانب سےدعوی سامنے آیا ہےکہ روس ایران کو ڈرونز کےپرزے بحیرہ قزوین کے راستےفراہم کررہا ہے،روس آبنائےہرمزسےمنتقل ہونیوالا سامان بھی ایران تک پہنچا رہا ہے۔
نیوریاک ٹائمز کےمطابق روسی مدد سےایران کےڈرون کےذخیرےمیں اضافہ ہورہا ہے،روسی مددجاری رہی تو ایران اپنی ڈرون کی صلاحیت کوبڑھاسکتا ہے،20 لاکھ ٹن روسی گندم اب بحیرہ قزوین کےراستے ایران منتقل کی جا رہی ہے۔





















