سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کسی کو اپنی فضائی حدود جارحیت کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی حکام نے کہا کچھ عناصر سعودی موقف کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کی جانب سے ہونے والی ثالثی کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
حکام کے مطابق پروجیکٹ فریڈم کے آغاز پرسعودی عرب نے امریکی افواج کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی تاہم آپریشن روکنے کے اعلان کے بعد سعودی حکام نے یہ پابندی ہٹا دی ہے۔





















