امریکا نے یورپی یونین کو ایک بار پھر ٹیرف کی دھمکی دیدی۔
صدر ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کی منظوری کیلئے یورپی یونین کو 4 جولائی تک کی مہلت دے دی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیئر لین سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ دونوں نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر اتفاق کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا۔ یورپی یونین کی جانب سے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا منتظر ہوں۔ انہیں امریکا کے ڈھائی سو ویں یوم آزادی تک مہلت دی ہے۔ تب تک معاہدے کی منظوری نہ ہوئی تو یورپی یونی پر ٹیرف میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔





















