اسپیکرایرانی پارلیمنٹ باقرقالیباف کا کہنا ہےکہ آپریشن "ٹرسٹ می برو" ناکام ہوگیا،اب دوبارہ معمول کے مطابق "آپریشن فاکسیوس"شروع کردیاگیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگومیں کہاایرانی بہت مغرور لوگ ہیں،ایران ایٹمی ہتھیارنہیں بنائےگا،وہ اس پرمتفق ہوچکےہیں،ہم ایران سےجیت چکے ہیں، انکی بحریہ، فضائیہ ختم کردی۔
صدر ٹرمپ نےمزید کہا پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ہماری بہت اچھی گفتگو ہوئی،وہ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، زیادہ امکان یہ ہے کہ وہ ڈیل کریں گے۔





















