امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اورایران جنگ ختم کرنےکیلئے ون پیج ایگریمنٹ کے قریب پہنچ رہے ہیں،مذاکرات اسلام آباد یا جنیوا میں ہو سکتے ہیں۔
امریکی نیوزویب سائٹ نےدعوی کیاہےکہ مسودے کے تحت جنگ کےخاتمےکا اعلان کرکے 30 دن کے لیے مزید مذاکرات کیےجائیں گے،امریکاکوامید ہےایران اگلے 48 گھنٹوں میں اہم نکات کا جواب دےگا،مختصر معاہدے کےتحت ایران یورینیم کی افزودگی عارضی طورپرروکنےکاوعدہ کریگا،امریکا ایران پرپابندیاں اٹھانےاورمنجمد اربوں ڈالر کے فنڈز جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کریگا،ممکنہ معاہدے میں دونوں ملکوں کو آبنائے ہرمز پرعائد پابندیوں کو ختم کرنا شامل ہوگا۔
دوسری جانب رائٹرز کے مطابق پاکستانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ امریکا اورایران جنگ کے خاتمے کیلئے ایک صفحے پر مشتمل معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےسعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،رابطے میں خطے میں قیام امن کیلئے سفارتی کوششوں اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاعلاقائی ممالک کےدرمیان سفارتکاری کوششوں کوجاری رہنا چاہیے،بات چیت کےذریعےکشیدگی کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔





















