فیصل آباد بورڈ نےمیٹرک فرسٹ سالانہ امتحان2026کے سیکنڈ گروپ کےپرچےملتوی کردیے۔
سیکرٹری بورڈکاکہنا ہےکہ آج کمپیوٹرسائنس،بائیولوجی اوراہل حدیث درس نظامی کےامتحانات نہ ہوں گے، ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فیصل آبادمیٹرک امتحان میں وقت سےپہلےسوالنامہ آؤٹ ہوگیا،آج سیکنڈٹائم ہونےوالا نہم جماعت بیالوجی اور کمپیوٹر کا پیپرآوٹ ہوگیا،اس سےقبل پیر کےروز ریاضی کا پیپر بھی وقت سے 3 گھنٹے قبل آوٹ ہوگیا تھا۔





















