پاکستانی کیڈٹ کا آسٹریلیا میں بڑا اعزاز،رائل ملٹری کالج ڈنٹروون میں سردار ارسام عباس نے بہترین غیر ملکی ملٹری کیڈٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس کو اوور آل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ کا اعزاز 5 مئی کو کینبرا میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا،یہ ایوارڈ تربیت کےتمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالےغیرملکی کیڈٹ کو دیاجاتا ہے،یہ ایوارڈ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت،عزم اور اعلیٰ معیار کا مظہر ہے۔
آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نےپریڈکامعائنہ کیا،اس موقع پر سفارتی شخصیات، پاکستانی ہائی کمشنر، کیڈٹس کے اہلخانہ اور آسٹریلوی دفاعی حکام بھی موجود تھے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان دیرینہ دفاعی تعلقات ہیں۔ 2009 سے اب تک 46 پاکستانی کیڈٹس اس ادارے سےفارغ التحصیل ہو چکےہیں جبکہ 2013 سے سات پاکستانی افسران یہاں تدریسی فرائض بھی انجام دےچکے ہیں،یہ چودہویں مرتبہ ہےکہ کسی پاکستانی کیڈٹ کو یہ اعزاز حاصل ہوا،
اس فہرست میں لیفٹیننٹ ناصرحسین خالدسلہریہ شہید کا نام بھی شامل ہےجنہوں نےشمالی وزیرستان میں شہادت پائی، اور ان کا نام آج بھی رائل ملٹری کالج کے یادگاری کتبے پر درج ہے۔





















