متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم و تربیت نے تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکمانہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، تدریسی اور انتظامی عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزارت تعلیم نے منگل، 5 مئی 2026 سے جمعہ، 8 مئی 2026 تک ملک بھر میں نرسریوں اور تمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے آن لائن تعلیم کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی اداروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ صورتحال کا جائزہ جمعہ، 8 مئی 2026 کو لیا جائے گا، اور ضرورت پڑنے پر اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔






















