پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ سعد بیگ کپتان ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں ہوگا۔
سابق کرکٹر سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم پی سی بی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ایشیاء کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
🚨 Pakistan U19 squad announced for ACC U19 Asia Cup 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 1, 2023
The tournament, staged in Dubai, will begin on 8 December 🏏
Read more ➡️ https://t.co/tbcTWCkl4n#PakistanFutureStars pic.twitter.com/RRbmXuBSWR
پی سی بی کے مطابق سعد بیگ ٹیم کی قیادت اور عرفات منہاس نائب کپتانی کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر احمد حسین، علی اسفند، عامر حسن، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔
پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، افغانستان اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے، ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں ہوگا جبکہ روایتی حریف سے میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔