ایکسپو سینٹر لاہور میں سالانہ بلڈنگ میٹریل ایگزی بیشن کا افتتاح کردیا گیا۔ نمائش میں ملک بھر سے دو سو پچاس سے زائد کمپنیاں شریک ہیں جوتعمیرکے نئے رجحانات کے بارے میں آگہی دیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر لاہور میں بلڈنگ میٹریل کے حوالے سے تین روزمیلہ شروع ہوگیا ہے ، اس نمائش کااہتمام انسٹیٹیوٹ آرکیٹیکٹ آف پاکستان نےکیاہے۔
بلڈنگ انٹیریئر، ایکسٹریئرز اور جدید ٹیکنالوجی کونمائش کاموضوع بنایاگیاہے جبکہ ماڈرن ہوم فرنیچر اور فرنشننگ، ماڈیولر کچن، بلڈنگ ٹیکنالوجی بھی نمائش کاحصہ ہیں، اور باتھ اور سینیٹری فٹنگز، آٹومیشن سسٹمز ڈیکوریٹیو گلاسز، وال پیپرز بھِی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔
نمائش میں شامل کمپنیاں شہریوں کو جدید ترین رجحانات اور ٹیکنالوجی فراہم کررہی ہیں،نمائش کی تھیم ڈیزائن، بلڈنگ مٹیریل اور ڈیزائننگ کے شعبے میں متعارف کرائی جانے والی نئی جہتیں ہیں۔