سابق فاسٹ بولر جیف ایلوٹ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سابق انٹرنیشنل فاسٹ بولر، بزنس مین اور ایڈمنسٹریٹر جیف ایلوٹ کو سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
جیف ایلوٹ نے10 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے،وہ یکم جولائی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے نئے سی ای او کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔





















