بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے پروسیجر کا چوتھا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا،پمز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں انجیکشن لگا دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی پہلے سے بہتر قرار دی۔
پمز انتظامیہ نے بانی پی ٹی کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پریس ریلیز جاری کردی۔ بتایا کہ مریض کو گزشتہ روز اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق میڈیکل پراسس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی، ماہرین چشم نے معائنہ کیا اور مریض کو طبی طور پر مستحکم پایا، مریض کے آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی میں طبی بہتری پائی گئی۔
پمز انتظامیہ کے مطابق مریض کی رضامندی پر آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار مکمل کیا گیا، مریض کا پروسیجر ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا، مریض پروسیجر سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہا، مزید نگہداشت،فالو اپ ہدایات اور دستاویز کے ساتھ مریض کو ڈسچارج کردیا گیا۔






















