اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کےمطابق ملاکنڈ،بٹ خیلہ،صوابی، شانگلہ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور اپر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی،جبکہ گہرائی 170کلومیٹررکارڈکی گئی، زلزلے کامرکز افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا،زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔






















