یورپ کے سب سے بڑے اور یوکرین کے اہم ترین زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی ڈرون حملے میں پاور پلانٹ کا ملازم ہلاک ہوگیا، یوکرین کا سب سے بڑا ایٹمی پاور پلانٹ روس کے قبضے میں ہے۔
واضح رہے کہ جنیوا کنونشن کے تحت جوہری پلانٹس کو نشانہ بنانا ممنوع ہے۔ جنیوا کنونشنز کے مطابق ڈیموں اور جوہری پاور سٹیشنوں کے خلاف حملوں پر پابندی ہے، ورنہ سیلاب یا تابکاری کے نتیجے میں ’شدید‘ نقصان ہو سکتا ہے۔
یوکرین نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ وہ اس جوہری پاور پلانٹ کو فضائی دفاع فراہم کریں جو اس سہولت پر براہ راست حملوں کو روکنے کے قابل ہو تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس کے نفاذ کا امکان نہیں کیونکہ یوکرین کی حمایت کرنے والے ممالک کو خدشہ ہے کہ روس اسے تنازع میں براہِ راست ملوث ہونے سے تعبیر کر سکتا ہے۔





















