امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں سیاسی تشدد نیا نہیں، ڈیموکریٹس کی زبان اور بیانات خطرناک اور کشیدگی بڑھاتے ہیں۔
واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حالیہ صورتحال ماضی کے مقابلے میں زیادہ سنگین نہیں لگتی۔ سیاسی ماحول میں سخت بیانات مسئلہ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں گرا نہیں تھا بلکہ سیکرٹ ایجنٹ نے مجھے نیچے ہونے کا کہا تھا۔ وہاں زیادہ وقت اس لیے موجود رہا تاکہ دیکھ سکوں کیا ہورہا ہے۔
صدرٹرمپ ملزم کے تحریری اقتباسات پڑھنے پر امریکی ٹی وی اینکر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے سی بی ایس اینکر کے اقدام کو شرمناک قرار دے دیا ۔ کہا میں بادشاہ نہیں ہوں اگر میں بادشاہ ہوتا تو یہاں آپ کے سامنے نہ بیٹھا ہوتا۔
دوران انٹرویو ڈونلڈ ٹرمپ نے اینکر کو کہا کہ آپ نے ایک ذہنی مریض کا بیان پڑھ کر سنایا، مجھے ایسے معاملات سے جوڑ دیا گیا ہے، جن سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے، میری کردار کشی کی جاتی ہے۔ اس سب میں اپوزیشن والے آپ کے دوست ملوث ہیں۔ میں نے کسی کا ریپ نہیں کیا، یہ ایک ذہنی مریض کی باتیں ہیں، آپ کو اپنے پروگرام میں وہ نہیں پڑھنا چاہیے تھا۔



















