ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں دردناک شکست کا غم ہی کم نہ تھا کہ اس سے بڑا صدمہ مچل مارش کی ٹرافی پر پاوں رکھ کر بیٹھے ہوئے تصویر نے پہنچایا جس پر بھارتیوں نے خوب تنقید کی تاہم اب مچل مارش نے اس پر خاموشی توڑتےہوئے کرارا جواب دیدیا ہے ۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر کوئی توہین نہیں کی، میں نے اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا البتہ میگا ایونٹ کے فوراً بعد بھارت کے خلاف سیریز کی وجہ سے جیت کاجشن مانند پڑگیا۔آسٹریلوی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ یہ عمل دہرائیں گے؟جس پر مارش نے جواب دیا ،سچ پوچھیں تو، ہاں۔
مچل مارش نے ورلڈکپ کے بعد سیریز پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جیتنے کے بعد شاید ہم جشن منانے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے مستحق تھے، امید کریں گے کہ بڑے ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ زیادہ سیریز نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کئی اراکین بھارت میں سیریز کے باعث اسٹیو اسمتھ، ایڈم زمپا، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، جوس انگلیس اور شان ایبٹ کو بھارت میں ہی رکنا پڑا تھا جسکی وجہ سے ٹیم ورلڈکپ کی خوشیاں منانے سے قاصر رہی تھی۔