نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےمصر کے وزیرخارجہ کو ٹیلی فون کرکے خطے کی صورتحال اور امن کوششوں میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کےجاری بیان کےمطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کا رابطہ گزشتہ رات ہوا۔
دونوں رہنماؤں نےکی ثالثی میں جاری سفارتی کوششوں پربات کی،خطے اورعالمی امن کیلئےجاری مذاکرات وسفارتکاری اور امن عمل میں فریقین کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔






















