پاکستان سے سعودی عرب کیلئے حج آپریشن بلاتعطل جاری ہے،59 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 26 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کےجاری بیان کےمطابق خدام الحجاج،میڈیکل مشن اور دیگر عملہ بھی حجاز مقدس پہنچ گیا، 4611 عازمین نے ریاض الجنہ کی زیارت بھی کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےشعبہ گمشدگی و بازیابی نے ایک حاجی،14 ویل چیئرز اور 673 گمشدہ بیگز تلاش کیے ، میڈیکل مشن نے 288 افرادکو او پی ڈی،پانچ کو ڈینٹل اور چار کو ای سی جی سہولیات دیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےمدینہ پہنچنے والے عازمین کے اولین قافلے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔






















