ریلیف کے بجائے اضافی بوجھ، حکومت عوام کے ساتھ ہاتھ کر گئی،حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی شرح بڑھا دی۔
حکومت نےپیٹرول پرعائد لیوی میں 26روپے 77 پیسے اضافہ کردیا،پیٹرول پر لیوی کی شرح 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا،پہلے پیٹرول پر لیوی 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر لی جارہی تھی۔
تاہم ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا ہے۔




















