الیکشن کمیشن نے نگران وزیر دفاع انور علی حیدر کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔
دستاویزات کے مطابق انورعلی حیدرکی اہلیہ 10 کروڑ 95 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں ، انوارعلی حیدرنےراولپنڈی میں ڈھائی کنال کارہائشی پلاٹ 4 کروڑ 41 لاکھ کاظاہرکیا، ڈی ایچ اے اسلام آباد میں 82 لاکھ سےزائد،گوجرانوالہ میں 33 لاکھ کارہائشی پلاٹ بھی ہے،نگران وزیردفاع کاایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد مالیت کا کمرشل پلاٹ میں حصہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انورعلی حیدرنے22 تولے سونے کی مالیت 20 لاکھ روپے ظاہرکی ہے،نگران وزیردفاع نےبھائی کوڈھائی کروڑ روپے ادھار بھی دئیے ،3گاڑیوں کی مالیت 64 لاکھ 19 لاکھ روپے اثاثوں میں ظاہر کی ،8 لاکھ 80 ہزار کیش جبکہ بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ 32 ہزار روپےموجود،نگران وزیردفاع11لاکھ کا فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان کے مالک ،انورعلی حیدرایک کروڑ 95 لاکھ سےزائد مالیت کی 38 ایکٹر زرعی زمین کے بھی مالک ہیں ۔