پنجاب اسمبلی نے ٹریفک جرمانوں میں کمی کیلئے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی توثیق کے بعد موٹر سائیکل کے چالان پر کم ازکم جرمانہ ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ دو ہزار روپے ہوجائے گا۔
موٹروہیکل2025 آرڈینینس (چوتھی ترمیم) پنجاب اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا، بل کے متن کے مطابق موٹر سائیکل کے کچھ چالان 2 ہزارسے کم کرکے ایک ہزار روپے ہوںگے، موٹرسائیکل کا زیادہ سےزیادہ چالان اب2ہزار روپے کا ہوگا، رکشے کا چالان چند خلاف ورزیوں پر3 سے1 ہزار کردیا گیا۔ سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہوگا۔
کار اور جیپ کا چالان چند خلاف ورزیوں پر5 ہزارسے کم کرکے 2 ہزار روپے کردیا گیا، موٹر سائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا، لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزارسےکم کرکے10 ہزار کردیا گیا۔
دو ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہوگا، مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائیٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے7ہزار کردیا گیا، ٹرک، بسوں اور دیگرہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار سے10 ہزار کردیا گیا۔





















