ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کچے کے علاقوں میں گنا کاشت پر پابندی کے خلاف بڑا فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس احمد ندیم ارشد نے سردار داؤد جان مزاری کی رٹ پرحکم امتناعی جاری کر دیا ، راجن پوراوررحیم یارخان میں گنا کاشت پر پابندی لگانے کا حکم غیر قانونی قرار دے دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے کاشتکاروں کو ریلیف دےدیا ، سڑکوں کے ساتھ گنا کاشت پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا۔ پیٹشنر نے موقف اختیار کیا کہ 6725ایکڑ پر کاشت گنا متاثر ہونے سے 1 ارب 24 کروڑ نقصان ہو گا۔ عدالت نے ڈی سیز کے حکم میں تبدیلی پر برہمی کا اظہار کیا اور 150 میٹر سے 50 میٹر کرنے پر سوال کیا ۔ دفعہ 144 کے نفاذ کو کسانوں کے لیے مشکلات کا سبب قرار دیا گیا۔






















