اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو وزارت خزانہ سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم بیس اپریل کو منتقل کی گئی۔ یہ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ پروگرام کی دوسری قسط ہے جو حال ہی میں سعودی عرب کے ساتھ طے پایا تھا۔
اس پروگرام کے تحت پہلی قسط، جو 2 ارب ڈالر پر مشتمل تھی،15 اپریل کو پہلے ہی موصول ہو چکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس مالی معاونت سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی اور معاشی استحکام میں بہتری آئے گی۔





















