پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز ’’بولان‘‘ پیٹرول لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے۔
حکام کے مطابق جہاز 57 ہزار 300 میٹرک ٹن پیٹرول لے کر آیا ہے، جو عمان کی بندرگاہ سوہار بندرگاہ سے کراچی پہنچا۔
پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آج 2 کنٹینر شپ اور 5 بلک کیریئرز سمیت مجموعی طور پر 10 جہاز پورٹ قاسم پہنچے ہیں، جبکہ پیٹرول کی آف لوڈنگ کے لیے جہاز منگل کی صبح برتھ پر لگایا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس جہاز کی آمد سے ملک میں پیٹرول کے ذخائر مزید مستحکم ہوں گے ۔





















