اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیدیا۔
عدالت نے ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ کو ایک ہفتے میں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
21 نومبرکو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔