خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔
خیبر پختونخوا کےبالائی اضلاع سوات، دیر اپر و لوئر اور چترال اپرولوئر کےندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتےہوئےہنگامی اقدمات کرنےکی ہدایت کر دی۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونےکا امکان ہے،عوام کو محتاط رہے،ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات اور خطرے سے دوچار آبادیوں کی نشاندہی مکمل کرنے ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب رہنے والے افراد کو پیشگی آگاہی دینے کی ہدایت دی گئی۔
خطرے والے علاقوں سے آبادی کے بروقت انخلاء کے عمل کو یقینی بنایا جائے،نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب ٹریفک کی نقل و حرکت بھی محدود کی جائے۔





















