بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کے آپریشن کے بعد اپنی اہلیہ کی عیادت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔
جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، جس میں بشریٰ بی بی نے اپنی بیٹیوں سے ہونے والی حالیہ گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو فیملی کی جانب سے چاکلیٹس اور دیگر اشیاء بھی فراہم کی گئیں، جو بیٹیوں کی ملاقات کے بعد رائے سلمان ایڈووکیٹ کے ذریعے دوبارہ جیل پہنچائی گئیں۔





















