ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیلی کمیونیکیشن سروسز بھی متاثر ہونے لگیں، یوفون کے صارفین کو سروسز میں تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ترجمان یوفون کے مطابق بجلی کی بار بار بندش اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیلی کام خدمات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہروں میں زیادہ تر ٹیلی کام انفراسٹرکچر بیک اَپ بیٹری سسٹمز سے لیس ہے، تاہم بیٹری بینکس کو مکمل چارج کرنے کے لیے کم از کم 3 گھنٹے کی بلا تعطل بجلی درکار ہوتی ہے۔
ترجمان کے مطابق بجلی کی مسلسل بندش چارجنگ کے عمل کو متاثر کر رہی ہے، جس کے باعث بیک اَپ صلاحیتوں میں کمی آ رہی ہے۔
یوفون حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بجلی کی فراہمی مستحکم ہوگی، سروسز بھی معمول پر آ جائیں گی۔




















