امریکہ نے ایران کے خلاف ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے بعد ’اکانومک فیوری‘ کی مہم کے تحت معاشی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیاں 3شخصیات اور 17اداروں پر عائد کی گئیں، ایران پر نئی پابندیاں انسداد دہشتگردی سے متعلق ہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے منسلک ایک پیچیدہ مالیاتی منصوبے سے وابستہ اہداف پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔ یہ منصوبہ مبینہ طور پر سونے کے تبادلہ مراکز کے گرد ترتیب دیا گیا تھا اور اس سے بالآخر ایران کے فوجی نظام کو فائدہ پہنچتا ہے۔
امریکی عہدیداروں کے مطابق اس منصوبے میں سونے کے ذخائر کو نقد رقم میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد تجارتی اور ترسیلی نیٹ ورکس کے ذریعے پابندیوں سے بچتے ہوئے حزب اللہ کی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جاتے ہیں۔





















