حج انتظامات کےسلسلے میں وزارت مذہبی امور کی ایڈوانس ٹیم سعودی عرب روانہ ہو گئی ہے، 80 رکنی ٹیم میں خدام الحجاج اور پاکستان حج میڈیکل مشن کا عملہ شامل ہے ۔
ایڈوانس ٹیم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مرکزی کنٹرول اور دیگر سہولیات کے دفاتر قائم کرے گی ۔ اٹھارہ اپریل کو حج فلائیٹ آپریشن کے آغاز سے قبل استقبالیہ ٹیم بھی اپنی ذمہداریاں سنببھال لے گی ۔ ایڈوانس ٹیم پاکستانی حج زائرین کی رہائش ، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے گی ۔ پاکستانی حج میڈیکل مشن کی ٹیم اسپتال اور ڈسپنسریز کے قیام کا کام مکمل کرے گی ۔






















