امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت کی تصدیق کردی۔
فوکس نیوز کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ۔ تہران کو ایٹمی مواد ملک سے باہر بھیجنا ہوگا۔ یورینیم افزودگی کی صلاحیت مکمل ختم کرنا ہوگی۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ایرانی مطلوبہ لچک دکھائیں گے یا نہیں؟ کیا وہ اُن بنیادی نکات کو تسلیم کریں گے جنہیں ہم معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے ضروری سمجھتے ہیں، ہم نے واضح کردیا کہ جوہری مواد ایران سے باہر نکالا جائے۔
نائب امریکی صدر نے کہا کہ ایران اس بات کی یقین دہانی بھی کرائے کہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا ۔ واضح کردیا کہ بات چیت کے دوسرے راؤنڈ کا انحصار ایران پر ہے ۔ کہا امید ہے ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیشرفت کرے گا۔ ہمیں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا دیکھنا ہوگا۔
نائب امریکی صدر کی جانب سے مصالحت کاری پر وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی۔ کہا دونوں نے حقیقی مدبرانہ قیادت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان طویل عرصے بعد براہ راست مذاکرات ممکن ہوئے۔






















