قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نےکہا ہےکہ ٹی 20ورلڈ کپ میں اچھے کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے اور اچھا پرفارم کریں گے،ایک پلئیر میچ کا پانسہ پلٹ دیتا ہے،ہمیں ہر ٹیم کے خلاف اچھا کھیلنا ہے۔
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نےکہا پہلی مرتبہ ہمیں ورلڈکپ سےقبل بھرپور تیاری کا موقع مل رہا ہے،ورلڈ کپ سےقبل زمبابوے کی ٹیم پاکستان آرہی ہے،آئرلینڈ کا دورہ ہے،کھلاڑیوں کواٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا ہے،ڈومیسٹک میں سب نےدیکھا کہ اٹیکنگ کرکٹ ہوئی۔
مزیدکہا آل راونڈرکی حیثیت سےپاکستان ٹیم کوزیادہ سےزیادہ میچزجتواناچاہتی ہوں،کوشش ہےکہ ٹیم میں آل راونڈرز مزید آئیں،اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔
فاطمہ ثنا نے چئیرمین پی سی بی سے لیگ شروع کرنےکی درخواست کی،کہا ایک عرصے میں ویمنز کرکٹ لیگ کے منتظر ہیں،غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے ویمن کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔






















