ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرگئی ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق صرف مارچ 2026 میں 2993 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ، 58 کمپنیوں میں چین،برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے سرمایہ کار بھی شامل ہوئے ۔
ایس ای سی پی کے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے مارچ میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 11 فیصد اضافہ ہوا ، نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 2 ارب 80 کروڑ روپے ہے ۔57 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں اور 49 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں ۔ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے میں سب سے زیادہ 606 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ، پنجاب میں 1488، اسلام آباد میں 552، اور سندھ میں 447 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ۔ گلگت بلتستان میں 233 ، خیبرپختونخوا میں 224 اور بلوچستان میں 49 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ۔






















