پنجاب میں بائیکرز سبسڈی کیلئے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے کے فنڈز مانگ لیےگئے،سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئی۔
پنجاب میں بائیکرزسبسڈی کیلئے محکمہ خزانہ سے24 ارب روپےمانگ لیے،محکمہ خزانہ پنجاب نے رقم کی منظوری کیلئےسمری وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کردی،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعدمحکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کیلئے فنڈزجاری کرے گا۔
پنجاب میں سواکروڑبائیکرزکو2ہزار ماہانہ سبسڈی دینےکا تخمینہ لگایاگیاہے،بائیکرزسبسڈی کیلئے80لاکھ سے زائد بائیکرز نےرجسٹریشن مکمل کرلی،1980 سےابتک پنجاب میں موٹرسائیکل 5 کروڑ تک رجسٙرڈ ہیں،پنجاب میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل ہونے کے بعد سبسڈی کا آغاز ہوگا۔




















