حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 83 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
ڈیزل 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔
مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں بھی سترہ روپے تینتیس پیسے کمی کر دی گئی۔ نئی قیمت چار سو پچاس روپے پندرہ پیسے ہو گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر پچیس روپے اکتیس پیسے سستا کر دیا گیا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت تین سو انہتر روپے بہتر پیسے مقرر کر دی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا۔




















