عالمی اور مقامی گولڈمارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ 3 ہزار روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت دوہزار 572 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ چاندی 130 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 14 روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 753 ڈالر پر پہنچ گیا۔




















