وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کابینہ کو امریکا ایران جنگ بندی کی سفارتی کوششوں پر اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی آئندہ سفارتی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق اہم امور کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے۔
کابینہ اجلاس میں معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، عوامی ریلیف اور معاشی استحکام سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔




















