پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر افتخار احمد پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آئندہ ایڈیشن کے لئے ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈیل کے بعد افتخار احمد اور پہلی پلاٹنیم پک ملتان سلطان کو ملی جس کے بدلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رائلی رسو اور سلور راؤنڈ پک ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، محمد عامر بھی چھوڑ گئے
افتخار احمد پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے جبکہ رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ان ایکشن ہوں گے۔
اس اہم پیش رفت پر رد عمل دیتے ہوئے افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مجھے سلطان بننے کی خوشی ہے، ملتان کے لوگوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس کھیل کے لیے ان کا جنون کسی سے پیچھے نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شاداب خان نے پاکستان کی خاطر کروڑوں روپے کی آفر ٹھکرا دی
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک مضبوط ٹیم کے طور پر ابھری ہے اور پچھلے تین سیزن میں ان کا ریکارڈ خود بولتا ہے، اب یہ میری خواہش ہے کہ میں ان کی ٹرافی جیتنے میں مدد کروں۔