ایران جنگ رکوانے کیلئے پاکستانی فریم ورک کی اطلاعات پر ترجمان دفترخارجہ کاردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہراندرابی نےایران جنگ رکوانےکیلئےپاکستانی فریم ورک کی اطلاعات پر ردعمل دیتے ہوئےکہا 45روزہ جنگ بندی یا 15نکاتی تبادلے بارےکئی رپورٹس موجود ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے جنگ بندی کی مخصوص تجاویزکی نہ تو تصدیق کی نہ ہی تردید کی،کہاہم انفرادی یا مخصوص واقعات پر تبصرہ نہیں کرتے،امن کا عمل جاری ہے،پاکستان خطے میں استحکام کا خواہاں ہے۔




















