واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ،دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافے کے بعد نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے تحفظ کیلئے نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کردی،صارفین کوواٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے ہدایات دی گئیں،کبھی بھی اوٹی پی یا پن کسی کے ساتھ شیئرنہ کریں،چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو،نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس پرکلک کرنے سےگریز کریں، رقم کی کسی بھی درخواست پر پہلے بذریعہ کال تصدیق لازمی کریں۔
نیشنل سرٹ نے صارفین کو اپنے واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فوری فعال کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا یہ ڈیجیٹل ڈھال اوٹی پی غیر متعلقہ شخص کے ہاتھ لگنے کے باوجود واٹس ایپ کو محفوظ رکھتی ہے۔





















