ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرانے ٹک ٹاکر کو چوری اور قتل کے جرم میں میں سزائے موت سنادی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مجرم نے جائے وقوعہ کی خود نشاندہی کی مجرم سے تیس بور پستول بھی برآمد ہوچکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ٹک ٹاکر محمدنیاز عرف عالیان نے مدعی مقدمہ کے بیٹے کو قتل کیا، مجرم عالیان نے 28 سالہ خرم اکبر سے گاڑی چھینی، قتل کرکے فرار ہوگیا۔