انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، ٹرانسپورٹ سمیت سروسزکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، موجودہ مالی سال سروسز سیکٹر کی برآمدات 18.38 فیصد بڑھ گئیں، مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سروسز سیکٹر کا تجارتی خسارہ 3فیصد بڑھ گیا۔
جولائی سے فروری کے دوران 6ارب 46 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کی گئیں، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں یہ حجم 5 ارب 46 کروڑڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ سال ٹیلی کام، کمپیوٹر اورآئی ٹی کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات 49 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دیگر بزنس سروسز کی ایکسپورٹس کا حجم ایک ارب 37 کروڑ ڈالر رہا۔ ساڑھے 64 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹرانسپورٹ سروسز برآمد ہوئیں ، جبکہ ٹریول سروسز کی ایکسپورٹس کا حجم 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا ۔ جولائی تا فروری سروسز سیکٹر کا تجارتی خسارہ 3 فیصد بڑھ کر 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا۔





















