اسلام آباد میں معروف تاجرعامر اعوان کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان کو اسلحہ اسلام آباد میں فراہم کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ملزمان اسلحہ اسلام آباد میں ہی چھپا کر فرار ہوگئے تھے۔ چھپائے گئے اسلحہ کی جگہ کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ ملزمان نے پولیس کو آتشی اسلحہ کی تفصیلات بھی فراہم کر دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ میں کلاشنکوف اور پستول سمیت جدید اسلحہ شامل ہے۔
پولیس گرفتار ملزمان کے ہمراہ اسلحہ برآمد گی کے لئے چھاپہ مارے گی۔ ذرائع کے مطابق تاجر عامراعوان کے قتل میں ملوث ملزمان اس وقت پولیس ریمانڈ میں ہیں۔ اسلام آباد پولیس ملزمان کے سہولت کاروں کا بھی تعین کرے گی۔





















