پنجاب حکومت کی کفایت شعاری پالیسی،محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کامراسلہ اےجی آفس سمیت دیگرمحکموں کوارسال کردیا۔
مراسلے کے مطابق گریڈ سترہ اور اس سے زائد افسران کی دو دن کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے۔ اپریل 2026 کی تنخواہوں سے دو روز کی بنیادی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ کٹوتی خودمختار، نیم خودمختاراداروں، کمپنیز اور لوکل گورنمنٹ کےافسران پرلاگو ہوگی۔ کٹوتی کی رقم وزیراعظم کےآسٹریٹی فنڈ دوہزار چھبیس پنجاب میں جمع کرائی جائیگی۔
بورڈ آف ریونیو، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت تمام محکموں کوہدایات جاری کردی گئیں۔ پنجاب بھرکے لوکل گورنمنٹس اداروں کوبھی مراسلے جاری کردیے گئے۔





















