گنگارام ہسپتال لاہورمیں گارڈ کی جانب سے خون کے نمونے لینے کے واقعہ پر ادارہ برائے بلڈ ٹرانسفیوژن کے ڈائریکٹر فرحان رشید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن کےعملے کی مبینہ غفلت ثابت ہونے پرکارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بلڈ بینک میں اسٹاف کی کمی اور گارڈ کےطبی عمل میں ملوث ہونے پرفیصلہ کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شبنم بشیر کو ادارہ برائے بلڈ ٹرانسفییوژن کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیاہے ، محکمہ صحت پنجاب نے تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔





















