اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کی اطلاعات کے بعد اس کی ٹیموں کو متعدد علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
وسطی اسرائیل میں کئی مقامات پر میزائل اہداف پر گرے۔ 24 گھنٹے میں مزید 104 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ یمن سے حوثیوں نے بھی میزائل حملہ کردیا۔ حزب اللہ نے جنوبی اسرائیل میں صیہونی فوج کا ڈرون مار گرایا۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایک فیکٹری پر حملہ کیا جو اس کے بقول کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں ملوث تھی۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ جس فیکٹری کا نشانہ بنایا گیا وہاں دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔
خلیجی ممالک پر حملے حاری رہے۔ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایندھن کے ڈپو کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے دو ڈرونز روکے ہیں، بحرین پر بھی حملہ کیا گیا ہے اور قطر کے ساحل کے نزدیک ایک آئل ٹینکر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔





















