ایران میں حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری یاسر خان کی لاش تفتان انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے۔
یاسر خان ولد اقبال شاہ کا تعلق کراچی کے علاقے کیماڑی سے ہے ۔ وہ ایران کے شہر بندر عباس میں ایک شپ پر کام کر رہے تھے جب بمباری کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایرانی حکام نے لاش پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کی ۔۔ جسے تفتان سرحد راہداری گیٹ کے مقام پر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کرکے کراچی روانہ کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق یاسر خان کی موت ایک افسوسناک سانحہ ہے ۔ ایران میں حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری یاسر خان کی لاش تفتان انتظامیہ کے حوالے کی گئی ۔ یاسر خان بندر عباس میں ایک شپ پر کام کر رہے تھے
جہاں وہ بمباری کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے ۔ ان کی لاش کو مکمل قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا
پاکستان قونصل خانہ زاہدان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بندر عباس میں شہیدہونےوالےیاسرخان کی میت وطن پہنچادی گئی،یاسر خان کی میت تفتان بارڈر پر اہلخانہ کےحوالے کی گئی،آج بھی بحری جہازوں پر کام کرنےوالے12پاکستانیوں کو باحفاظت وطن واپس بھیجاگیا،6 مزید پاکستانیوں کو دستاویزات مکمل کر کے واپس بھیجا جا رہا ہے، 4کے قریب پاکستانی بحری عملہ گبدریمدان بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہا ہے۔






















