امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے ممالک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جوبرطانیہ کی طرح آبنائے ہرمز سے تیل نہیں نکال پا رہے وہ امریکا سے تیل خریدیں، جو ایسا نہیں کرتے وہ ممالک خود اپنی حفاظت اور وسائل کے حصول کے لیے ہمت پیدا کریں۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکا ان کیلئے موجود نہیں ہو گا جیسے وہ امریکا کیلئے موجود نہیں تھے، ایران اب بنیادی طور پر کمزور یا تباہ ہو چکا ہے، مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، باقی ممالک کو خود اپنی توانائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، فرانس نے اسرائیل جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے نہیں دی، فرانس نے ایران کے خلاف کارروائی میں بالکل بھی مدد نہیں کی، امریکا ان کا یہ رویہ کبھی نہیں بھولے گا۔






















