مہنگے ترین اسمارٹ فونز پر فائیوجی سروس کی عدم دستیابی کی وجہ سما سامنے لے آیا۔
پی ٹی اےذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئی فون اورسام سنگ اسمارٹ فونز پرابھی فائیوجی کا استعمال ممکن نہیں،آئی فون اور سام سنگ پرفائیو جی کیریئر کنفگریشن ابھی ممکن نہیں ہے،ایپل اورسام سنگ کی منظوری کےبغیرانکےموبائل فونزپرفائیو جی سروس فعال نہیں کیا جا سکتی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایپل اورسام سنگ نےپاکستان کوفائیو جی سےمتعلق" کنٹری وائٹ لسٹنگ" میں ابھی شامل نہیں کیا،عالمی موبائل کمپنیزہرملک کےنیٹ ورکس کومنظوری دینےکےبعد ہی اپنےفونزپرفائیوجی فعال کرتی ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ موبائل کمپنیوں اورنیٹ ورک آپریٹرز کےدرمیان تکنیکی منظوری کا عمل جاری ہے،پی ٹی اے،ٹیلی کام آپریٹرز،ایپل اورسام سنگ انتظامیہ سےرابطےمیں ہے،وائٹ لسٹنگ کے بعد فائیوجی سروس تمام مطابقت رکھنےوالےموبائل فونزپرخودبخود فعال ہوجائےگی،پاکستان میں ایپل اورسام سنگ پر فائیو جی سروس جلد ایکٹو ہوجائےگی۔





















