لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی پر وٹوکول توڑ دیئے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ رات ہوٹل میں قیام پذیر2کھلاڑیوں نےزبردستی مہمانوں کو کمرے میں بلایا، لاہور قلندرزکےکھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی اسٹاف کی بات نہیں مانی،دونوں کھلاڑیوں نے رات 11بجکر 5 منٹ پرمہمانوں کو بلایا۔
ڈپٹی آئی جی پولیس آپریشنزلاہور محمدفیصل نےسی ای اوپی ایس ایل سلمان نصیرکوخط لکھ دیا،خط میں پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے پر زور دیا۔





















